Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وسیم اکرم اور انکی اہلیہ ایک مرتبہ پھر سی ویو پر موجود کچرے پر برہم

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے کراچی کے ساحل سمندر پر موجود کچرے کے ڈھیر پر ایک مرتبہ پھر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    گزشتہ برس وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی کے ساحل سمندر پر کچرے سے متعلق شکایت کی تھی، شنیرا اکرم نے سی ویو کو عوام کے لیے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیا جبکہ اپنی ٹوئٹس میں حیران کن ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں سی ویو پر کچرے میں بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں نظر آئی تھیں۔

    انہوں نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں کراچی کی شہری ہونے کے ناطے کلفٹن کے ساحل کو خطرناک قرار دیتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ یہاں ایمرجنسی نافذ کردی جائے۔

    اپنی اگلی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘میں نے صرف 10 منٹ کے اندر یہاں 4 درجن کھلی ہوئی سرنجز دیکھیں، ہمارے سمندر کو فوری بند کرنا ہوگا، جب تک حکام اس کی صفائی نہیں کرتے اور اسے عوام کے لیے محفوظ قرار نہیں دیتے، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں’۔

    انہوں نے متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ سب ان کی آواز سنیں اور ساحل سمندر کو شہریوں کے لیے فوری طور پر بند کریں۔

    جس کے بعد اسی روز ان کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ نے صفائی شروع کروائی تھی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی تھی۔

    اب آج (5 اکتوبر کی) صبح شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سی ویو پر موجود ہیں اور ارد گرد بہت زیادہ کچرا موجود ہے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مختلف ٹوئٹس میں لکھا کہ ہمارا شہر روزانہ ہمیں بتارہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم مدد کے لیے چیخ رہے ہیں لیکن کوئی ہماری آواز نہیں سن سکتا۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ اس سب کو رکنا چاہیے، اس نے ہمارے شہر، ہمارے لوگ اور ثقافت کو شرمندہ کیا، یہ ہم نہیں ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ گندگی صرف ساحل پر نہیں ہے، یہاں ہر جگہ کچرا موجود ہے۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ کچرا گلی، کوچوں، ہماری دکانوں کے باہر،دفاتر کے سامنے، اسکولز کے پاس، خالی زمین پر، ہمارے گھروں کے باہر، ہمارے واحد ساحل پر ہے اور ہمارے سمندر میں ہے ہے، ہم اس میں تیر رہے ہیں۔

    دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی اور سی ویو پر موجود کچرے کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

    وسیم اکرم نے اپنی ویڈیو میں نے سوچا تھا کہ ہفتے کا پہلا دن ہے ساحل سمندر جا کر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کردی۔

    انہوں نے ویڈیو میں سمندر پر موجود کچرا دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ حال دیکھیں، اس کچرے کا مورد الزام ہم نے کسی کو نہیں ٹھہرانا بلکہ بطور قوم خود کو الزام دینا ہے۔

    وسیم اکرم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک ہے، پوری دنیا کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، لوگ خوبصورت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خوبصورت ہیں لیکن گندے بھی ہیں یہ بات تو مانیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرتے ہیں تو اب وقت ہے نصیحتیں کرنے کا، یہ کچرا سمندر کے اندر سے آیا ہے، جو سمندر میں ڈالا جاتا ہے وہ بڑی لہر کے ساتھ باہر آتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.