تازہ تر ین

وزیراعظم نے آٹا ، چینی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور چینی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا ،جس میں آٹا ، چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اورملک بھر میں چینی کی دستیابی سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے، چینی کی قیمت میں اضافے اور شارٹیج پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain