تازہ تر ین

کراچی کے 26 علاقے ‘کورونا ہاٹ اسپاٹ’ قرار دے دیے گئے

(ویب ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں ‘کورونا کے ہاٹ اسپاٹ’ کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد اس وقت 2 ہزار 162 تک جاپہنچی ہے ، فعال کیسز کے اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت کوروناکے ہاٹ اسپاٹ 26 ہیں،ضلع وسطی کے 8 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں  جب کہ ضلع ملیرکے 4 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔

 ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے 5،5 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں جب کہ ضلع جنوبی اور غربی میں 2،2 علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 593 ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں  کورونا وائرس کے مزید 298 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 170 کا تعلق کراچی سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain