تازہ تر ین

دبئی کے حکمران نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنالیا

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آفیشل اکاؤنٹ بنالیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے باضابطہ طور پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے کہا کہ ‘ میں نے باضابطہ طور پر ٹک ٹاک جوائن کرلی، جو تیزی سے بڑھتا ہوا پلیٹ فارم ہے جس کے 80 کروڑ سے زائد صارفین ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں، ہم مثبت عرب مواد تخلیق کرنا، نوجوانون کو سننا اور ان سے اپنی کہانیاں شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ فالورز ہیں جبکہ ان کے ٹوئٹر پر ایک کروڑ 4 لاکھ فالوورز ہیں۔

دبئی کے حکمران نے ٹک ٹاک پر پہلی پوسٹ ایک حوصلہ افزا کہانی شیئر کی جسے اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا جاچکا ہے

ٹک ٹاک پر ان کی پہلی ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain