تازہ تر ین

صبا قمر کا فوری طور پر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ

اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتوں سے خبریں گردش میں تھیں کہ وہ جلد عظیم خان نامی ایک کاروباری شخص سے شادی کرنے والی ہیں۔

اور اداکارہ نے خود بھی ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان سے شادی کرنے والی ہیں تاہم اب انہوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ ترک کردیا۔

صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘اگر کچھ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا’۔

صبا قمر کی مذکورہ پوسٹ پر عظیم خان نے کمنٹ کیا تھا کہ ‘اس سال شادی کرلیتے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا تھا کہ ’قبول ہے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain