تازہ تر ین

او آئی سی کا فلسطین میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد کا اعلان

جدہ:  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت کے منصوبوں کے لیے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بتایا کہ او آئی سی کے ماتحت اسلامی تعاون فنڈ رکن ملکوں کے انتہائی ضرورت مند زمروں میں مدد کررہا ہے، فلسطین کے لیے دی جانے والی امداد اسی زمرے میں شامل ہوگی۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ او آئی سی اسلامی تعاون فنڈ کے ذریعے رکن ملکوں کے سکولوں، ہسپتالوں، انجمنوں، یونیورسٹیوں اور ایمرجنسی اداروں کی مدد جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلامی تعاون فنڈ سماجی، تعلیمی، انسانی اور صحت کے شعبوں میں رکن ملکوں کی مدد ہنگامی بنیادوں پر کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain