تازہ تر ین

اداکار شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی، انوشکا شرما کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اعتراف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی۔

 اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ’کنگ خان‘ اداکار شاہ رخ خان کے درمیان اچھی بونڈنگ ہے، دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

انوشکا شرما سے ایک شو میں پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ کا جواب تھا ایسی کتنی ساری چیزیں ہیں ،سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی۔

انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ انوشکا شرما نے کہا ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی، انوشکا شرما کے اس جواب پر میزبان سمیت ناظرین نے خوب قہقہے لگائے۔

اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان اور ان کی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں ان سے بات چیت کر کے خوشی محسوس کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ رواں سال انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ومیکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain