تازہ تر ین

سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں

کراچی: متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔

اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نے  مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔

نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز  2  کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیئر اداکارہ سلطانہ ظفر بھی امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain