تازہ تر ین

کم سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار ضائع ہوگئے، فیصل قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہےکہ کم سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار ضائع ہوگئے ہیں، ہمیں اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  انٹر نیٹ پر فیصل قریشی کا ایک یوٹیوب چینل کو دیا گیا انٹرویو کا کلپ کافی پسند کیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے، میں کئی جگہوں پر یہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر فالوونگ کی وجہ سے لوگوں کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر لوگ فارغ ہیں، مجھے کچھ چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہیں، یہ تکلیف ان لوگوں کے لیے ہوتی ہے جو اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہت اونچے مقام کے مستحق ہیں لیکن انہیں چھوٹے کردار دے کر ضائع کیا جارہا ہے۔

 اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہاکہ ہمارے گھروں میں جو کچھ ہورہا ہے، اسی کا عکس ہمارے ڈراموں میں بھی آتا ہے، ہمارے ملک میں رنگت، معمولی نین نقش اور کم سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار ضائع ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain