Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کے نامعلوم بالغ افراد سے رابطے محدود کرنے کی سفارش
    • بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریف کیا، پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا
    • بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
    • الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
    • شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
    • ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
    • لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
    • اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
    • وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
    • خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
    • اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
    • طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
    • ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی: ڈالر کی بیرون ملک غیر قانونی فروخت، اسمگلنگ میں ملوث 8 افراد گرفتار

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا اور فارن ایکسچینج فرم سے منسلک غیر قانونی طور پر افغانستان کو ڈالر بھیجنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

     رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے صدر اور گلشنِ اقبال میں علاقوں میں واقع بسیٹ وے ایکسچینج کے دفتر پر چھاپہ مار کر حوالہ/ہنڈی میں ملوث عملے کے 8 افراد کو گرفتار کیا’۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور حوالہ /ہنڈی میں استعمال ہونے والا دیگر ساز و سامان قبضے میں لے لیاگیا۔

    ایف آئی اے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 75 لاکھ روپے اور 36 ہزار 394 ڈالرز و دیگر غیر ملکی کرنسی، جس کی مالیت کم از کم 30 لاکھ روپے ہے، ضبط کرلی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ لوگ بغیر رسید اور انٹری کے افغانستان کے شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکی ڈالر فراہم کررہے تھے’، گرفتار 8 ملزمان میں سے 2 کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور یہ افغانستان میں ڈالر کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجودہ سیاسی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان ڈالرز کی افغانستان میں غیر قانونی ترسیل کررہے تھے جس کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی کی قدر میں کمی آئی۔

    گرفتار ملزمان نے کمپنی کے ڈائریکٹر محمد یٰسین، منیجر محمد عدنان اور عملے کے دیگر اراکین کی شناخت کی۔

    ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ عناصر نے ایک نیٹ ورک تشکیل دیا تھا جس میں فارن ایکسچینج کمپنیاں بھی ملوث تھیں اور یہ افغانستان کے حالات سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ ایکسچینج فرم کے لیے لازم ہے کہ خریدار سے اس کی تصویر اور کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ لے لیکن اسے نظر انداز کیا جارہا تھا۔

    ایک مثال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک شخص نے 29 افراد کے سی این آئی سی جمع کروا کر ایکسچینج کمپنی سے 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر خریدے اور اس نے ہر شخص کو اس کی سی این آئی سی کی کاپی کی مد میں ایک ہزار روپے دیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کراچی سے کوئٹہ منتقل کیے گئے اور منافع حاصل کرنے کے لیے اس کی ترسیل افغانستان میں کی گئی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی شخص کے 500 یا اس سے زائد ڈالر خریدنے پر ایکسچینج کمپنیوں کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ہدایات سے متعلق ایکسچینج فرم کے کردار کو بھی مانیٹر کیا گیا تھا۔

    رواں ماہ کے آغاز میں ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی تجویز کردہ خفیہ رپورٹس کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا، یہ کرنسی غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی تھی اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں رکھی گئی، جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ادارہ مرکزی بینک سے تعاون کر رہا ہے، مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی ہیرا پھیری پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مجرموں کو پکڑا جارہا ہے۔

    ایف آئی اے اب تک فارن ایکسچینج کمپنی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے اور ان سے 3 لاکھ ڈالرز، 3 لاکھ یورو اور دیگر کرنسیز برآمد ہوئی ہیں اور 2 کروڑ روپے کیش بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کراچی ڈائیریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ فارن ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہفتوں کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے ڈالر 174 سے 171 کی سطح پر آگیا ہے۔

    تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر 170 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا، جو اب بھی بہت زیادہ قیمت ہے۔

    چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ عباسی اور وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو ذخیرہ اندوزی اور کرنسیز کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

      معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

      راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.