اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید دھند ، کئی علاقو ں میں حد نگاہ 5 میٹر سے بھی کم ہو گئی۔
سیکٹرز جی 6 اور جی 7 میں بھی شدید دھند ہے، جی 9، جی 11، جی 13 اور جی 14 سمیت تمام سیکٹرز میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زیرو پوائنٹ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔
سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک سست روی کا شکارہے، مارگلہ ہلز اور فیصل مسجد شدید دھند میں چھپ گئی، شہریوں کو دوران ڈرائیونگ فوگ لائیٹس کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
راولپنڈی کے متحدد علاقوں میں شدید دھند ہے۔