تازہ تر ین

جاپان نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حل ڈھونڈ نکالا

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان نے ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول قیمتوں کو کم کرنے کے لیے تھوک فروشوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تھوک فروشوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پمپس پر عوام کو سستا پیٹرول ملے۔
اس حوالے سے جاپان کے معیشت، اور صنعت کے وزیر ہاگی یودا کواچی کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کے تقسیم کار کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔
جاپان کے وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے ملک میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوجائیں گی جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔ اس وقت جاپان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اوسطاً 170 ین یعنی 1.5 ڈالر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain