تازہ تر ین

ایپل نے اسمارٹ واچ کی چارجنگ کا مسئلہ حل کردیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ واچ 8.4 کی اپ ڈیٹ جاری کر کے چارجنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسمارٹ واچ او ایس 8.4 متعارف کرائی تھی، جس کے بعد اب اس کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔
اسمارٹ واچ کا نیا آپریٹنگ سسٹم سیٹنگز میں جاکر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے آپشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اسمارٹ واچ کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد بیٹری کا ہونا یا اسے چارجنگ پر لگا کر رکھنا لازمی ہوگا کیونکہ گھڑی بند ہونے کی صورت میں اپ ڈیٹ کا سارا عمل معطل ہوجائے گا۔
ایپل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ واچ صارفین کو چارجنگ کا مسئلہ درپیش تھا، جسے اس اپ ڈیٹ میں حل کیا گیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اسمارٹ واچ کے سافٹ ویئر میں ایک بگ (خرابی) آگیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو چارجنگ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ تھرڈ پارٹی چارجر سے اس کی چارجنگ کر کے اپنی ضرورت پوری کررہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain