Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صرف دو منٹ میں گہری نیند سلانے کا ’فوجی طریقہ‘ ٹک ٹاک پر وائرل

    By Khabrain Newsجنوری 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹورانٹو: (ویب ڈیسک) فٹنس ٹرینر اور ٹک ٹاک انفلوئنسر جسٹن آگسٹن کی ایک ویڈیو آج کل بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انہوں نے صرف دو منٹ میں گہری نیند سونے کا ’فوجی طریقہ‘ بتایا ہے۔
    فلپائنی نژاد کینیڈین شہری جسٹن آگسٹن اگرچہ پہلے ہی ٹک ٹاک اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں جن کے 17 لاکھ فالوورز ہیں لیکن نیند لانے کے ’فوجی طریقے‘ والی ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوئی ہے کہ اب تک اسے 66 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں، سوا پانچ لاکھ سے زیادہ ٹک ٹاک صارفین پسند کرچکے ہیں جبکہ یہ 86,000 سے زیادہ مرتبہ شیئر بھی کروائی جاچکی ہے۔
    دو منٹ کی اس ویڈیو میں آگسٹن بتاتے ہیں کہ یہ طریقہ فوجی تربیت میں شامل ہے اور اس کے ذریعے فوجیوں کو مشکل ترین حالات میں بھی پرسکون نیند لے کر اپنے اعصاب مضبوط رکھنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
    اس ترکیب کا خلاصہ یہ ہے کہ پہلے کسی جگہ پر لیٹ جائیے اور اپنے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی سکون میں لانے کی کوشش کیجیے۔
    آنکھیں بند کرکے تصور کیجیے کہ آپ کسی خوبصورت اور صاف ستھری جھیل کے کنارے لیٹے ہیں یا ایسا ہی کوئی اور دلفریب منظر آپ کے ارد گرد ہے۔
    اس منظر کو محسوس کرتے ہوئے نیند میں گم ہوجائیے۔ تاہم اگر پھر بھی دماغ مسلسل جاگتا رہے تو دس سیکنڈ تک اپنے ذہن کو ’’نہ سوچو‘‘ کی ہدایت دیتے ہوئے پرسکون رکھیے۔
    آگسٹن کہتے ہیں کہ یہ تکنیک 96 فیصد لوگ کامیابی سے سیکھ لیتے ہیں بشرطیکہ وہ اس کی مشق روز رات کو کم از کم چھ ہفتے تک کرتے رہیں تاکہ اس پر مکمل مہارت حاصل کرسکیں۔
    ’’یہ تکنیک میں خود پر بھی استعمال کرتا ہوں اور صرف دو منٹ میں مجھے گہری نیند آجاتی ہے،‘‘ آگسٹن نے دعوی کیا۔
    کئی ٹک ٹاک صارفین نے اس ویڈیو اور سلانے والی تکنیک کو مفید پایا اور بعض فوجیوں نے بھی اتفاق کیا کہ انہیں یہ طریقہ فوجی تربیت کے دوران سکھایا گیا تھا۔
    البتہ چند ایک صارفین نے شکایت بھی کی کہ انہیں اس تکنیک سے بالکل بھی نیند نہیں آئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.