تازہ تر ین

مگر مچھ بکری نگل گیا، علاقہ مکینوں نے ماردیا

میرپور خاص: (ویب ڈیسک) مرید ہوٹل سٹاپ پر نہر سے مگر مچھ بکری کو نگل گیا، علاقہ مکینوں نے کلہاڑیوں کے وار سے مگرمچھ کو ماردیا۔
میرپورخاص کے قریب مرید ہوٹل سٹاپ پر لوگوں نے نہر سے باہر آ کر جانوروں پر حملہ کرنے والے ایک مگرمچھ کو زندہ پکڑکر کہلاڑیوں کے وار کر کے مارڈالا۔
گزشتہ روز اس مگرمچھ نے نہر سے باہر آکر ایک دیہاتی کی بکری کھا گیا تھا، جس پر بکری کے مالک اور دیگر افراد نے آج وہاں چھپ کر اس کے نہر سے باہر آنے کا انتظار کیا اور نہر سے باہر انے والے اس مگرمچھ کو پکڑ کر مار ڈالا۔
بعد ازاں گاؤں والے اسے ایک گاڑی میں ڈال کر سڑک پر گھومتے رہے اور خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ مگرمچھ کے بکری کھا جانے والے واقعہ کے بعد نہر کے قریب رہائش پذیر افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain