تازہ تر ین

شہزادہ چارلس دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ چارلس کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس کے حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس کا آج صبح کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے ونچسٹر میں آج کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے دورے کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اس سے قبل 2020 میں ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain