تازہ تر ین

ٹک ٹاک نے ریاستوں کے میڈیا اداروں کی ویڈیوز پر لیبل لگانا شروع کردیے

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے ریاستوں کے زیر کنٹرول میڈیا اداروں کو الگ سے واضح کرنے کے لیےویڈیوز پر لیبل لگانا شروع کردیے ہیں۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے پالیسی کو تیزی سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں لیبلز ہو جائیں گے۔
ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبل کچھ روسی سرکاری میڈیا اکاؤنٹس پر لاگو کیے جائیں گے۔ٹک ٹاک ترجمان نے مزید بتایا کہ لیبلز باضابطہ طور پر نظر آئے گا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر روسی مواد کے خلاف ویڈیوز پر لیبل لگے جاچکے ہیں۔ جس کا آغاز یوٹیوب نے 2018 میں کیا تھا جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک نے 2020 میں لیبلز لاگو کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے روسی ریاست کے زیر کنٹرول میڈیا کے مواد بند کردئیے ہیں۔
دوسری جانب ریڈڈیٹ نے روسی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لنک پر پابندی لگادی ہے جبکہ فیس بک اور یوٹیوب نے یورپ میں ان کے مواد کو بلاک کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain