تازہ تر ین

بھارت کے ساتھ سہ ملکی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

کراچی: (ویب ڈیسک) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ باہمی ٹیسٹ سیریز کا تصور پرانا ہوگیا، بھارت کے ساتھ سہ ملکی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ذریعے بھارت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے اور ہماری آمدنی صرف بھارت سے کھیلنے سے مشروط نہیں، ہمیں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی وکٹ اپنے ایڈوانٹیج کے لیے بنائی تھی لیکن اللہ کرے پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے، لیگ کو آئی پی ایل کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل7 کا بہت فائدہ پاکستان کو ہوا، 540 کروڑ روپے منافع پی ایس ایل فرنچائز کو حاصل ہوا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر کام کر رہے ہیں اور کراچی میں جلد ہی جدید طرز کا ہوٹل تعمیر کریں گے، پاکستان کو دو بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا کامیابی ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی سرمایہ کاروں نے مثبت تاثر دیا ہے اور اب چار قومی کرکٹ مقابلوں پر کام ہو رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain