تازہ تر ین

کراچی: دعازہرہ بازیاب ہوگئی ہے: وزیراعلیٰ سندھ کی تصدیق

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے الفلاح سے لاپتہ دعا زہرہ کو ٹریس کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ لاہور میں ٹریس ہوئی، دعا زہرہ کو باحفاطت منتقل کیا جائے گا، مزیر پیش رفت سے آگاہ گیا جائے۔
ادھر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی دعا زہرہ بازیاب ہوگئی ہے، بچیوں کےتینوں کیسز کو دیکھ رہے ہیں۔ کراچی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا، جلد حوالے کرنے کا امکان ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دعا زہرہ نے لاہور میں شادی کر لی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق دعا زہرہ نے 17 اپریل کو نکاح لاہور میں کیا، دعا زہرہ نے نکاح نامے میں اپنی عمر 18 سال لکھوائی ہے، 50 ہزار روپے حق مہر کی رقم لکھوائی گئی ہے، شادی شیرشاہ لاہور کے ظہیر نامی لڑکے سے کی۔ کراچی پولیس لڑکی کا بیان لے گی، پھر مزید چیزیں واضح ہو سکیں گئیں۔
یاد رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے الفلاح سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain