تازہ تر ین

اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گاکون فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا،شہبازگل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم بہترین فیصلہ ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فران فنڈنگ کیس سے متعلق عدالتی حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پتہ چلے گا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اکاؤنٹ میں ڈالتے رہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم معطل کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain