تازہ تر ین

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 3 افراد زخمی

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی) 5 کی ایوب صابر مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain