Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 25 مرتبہ ناکامی کے باوجود چینی شخص پرامید

    By Khabrain Newsمئی 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی اعلیٰ ترین جامعہ میں دودرجن سے زائد مرتبہ داخلہ ٹیسٹ دینے کے باوجود ناکامی کا منہ دیکھنے والے شخص نے ہمت نہیں ہاری اور اب وہ چھبیسویں ٹیسٹ کی تیاری کررہے ہیں۔
    55 سالہ لیانگ شائی خود ایک کمپنی کے مالک ہیں۔ وہ نوجوانی سے ہی چین کی ممتاز ترین سچوان یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے تھے۔ لیکن 1983 سے وہ مسلسل ناکام ہورہے ہیں اور کل 25 بار مسترد ہونے کے باوجود پرامید ہیں کہ اب وہ ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔ تاہم پورے چین میں وہ ’امتحان (ایگزام) انکل‘ کے نام سےمشہور ہوچکے ہیں۔
    اسے ’گاؤکاؤ‘ امتحان کہا جاتا ہے جو اعلیٰ ترین جامعات اور کالج میں داخلے کے لیے ہرسال منعقد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سخت ترین امتحان ہوتا ہے جسے بہت کم لوگ ہی پاس کرپاتے ہیں۔
    اگرچہ وہ اپنی دولت کے بل پر بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن اب بھی وہ اس یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے ہیں۔ لیانگ کہتے ہیں کہ وہ اب بھی جوان ہیں اور اسکول کے دنوں کی طرح پڑھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس بار جامعہ کےامتحان میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔
    تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک سچوان یونیورسٹی میں داخلے کی کوشش کرتے رہیں گے جب تک ان کا خواب پورا نہیں ہوجاتا۔ پہلی مرتبہ انہوں نے 25 سال کی عمر میں جامعہ کا امتحان دیا تھا اور ناکام رہے تھے۔ اب تک وہ 750 میں سے 400 نمبر لے چکے ہیں جس کی بدولت بعض دوسری لیکن کم درجے کی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں لیکن ان کی سوئی سب سے بہترین سچوان یونیورسٹی پر ہی اٹکی ہوئی ہے۔
    لیانگ نے کہا کہ وہ بار بار سائنس کے امتحان میں ناکام ہوئے ہیں اور اب اس بار وہ فنون اور آرٹ کا امتحان دیں گے اور چاہتے ہیں کہ اس میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہوکر سچوان یونیورسٹی میں پڑھ سکیں گے۔ تاہم لوگوں کی اکثریت نے کہا ہے کہ شاید وہ اس بار بھی ناکام ہوجائیں گے۔
    ’میں لوگوں کی تنقید سے تحریک لیتا ہوں کیونکہ میں انہیں غلط ثابت کرنا چاہوں گا۔ واضح رہے کہ گاؤکاؤ امتحان دنیا کا سخت ترین امتحان ہے ۔ یہاں سے کامیاب افراد چین کی بہترین جامعات میں جگہ بناپاتے ہیں۔ والدین کے مطابق اگر بچے اس امتحان میں کامیاب ہوجائیں تو مستقبل روشن ہوجاتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.