تازہ تر ین

تہران: جاسوسی کے الزام میں کئی غیرملکی سفارت کار گرفتار

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے جاسوسی کے الزام میں کئی غیرملکی سفارتکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں برطانیہ کے معاون سفیر سمیت دیگر غیرملکی سفارتکار شامل ہیں۔ سفارت کاروں کی نگرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے اس وقت کی جب وہ ایران کے مختلف ممنوعہ علاقوں سے مٹی کے نمونے حاصل کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ سفارت کاروں کی جانب سے مٹی کے نمونے حاصل کرنے والے علاقوں میں ایران کی ایرو سپیس فورس کی میزائل مشقوں والا ممنوعہ علاقہ بھی شامل ہے جس پر پاسداران انقلاب نے کارروائی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain