تازہ تر ین

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھونت مان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان نے چندی گڑھ میں اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال شادی کے لیے مان کی رہائش گاہ پہنچے۔
چندی گڑھ جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے مان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان کی یہ دوسری شادی ہوگی، مان نے پہلے اندرپریت کور سے شادی کی تھی اور تقریباً چھ سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر گرپریت کور کو مان کی والدہ ہرپال کور اور بہن منپریت کور نے منتخب کیا تھا، جنہوں نے مان کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور جب عام آدمی پارٹی نے انہیں پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دیا تھا تو وہ ان کے خاندان کی واحد فرد تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain