تازہ تر ین

سری لنکا: ایمرجنسی نفاذ کیخلاف مظاہرین ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس پر چڑھ دوڑے

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد سری لنکن صدر کے ملک سے فرار ہونے اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مظاہرین نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ دوران احتجاج مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین میں خوف پیدا کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی کی گئیں۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوتابیا راجاپاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
راجا پاکسے استعفیٰ دیے بغیر فوجی طیارے میں مالدیپ فرار ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کو سری لنکا کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔
دوسری جانب سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پُرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain