تازہ تر ین

پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا: بلال قریشی

لاہور: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اداکار بلال قریشی نے ردعمل کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔
تاہم اسی حوالے سے بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا’۔
بلال قریشی کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
اداکارہ ماورہ حسین نے پاکستان میں انتخابات کی صورتحال کو ‘سرکس’ کا نام دیا۔
اس کے علاوہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا ‘پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی قدر نہیں ہے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain