تازہ تر ین

نیو یارک میراتھن میں بطخ نے ریس جیت کر میڈل اپنے نام کرلیا

نیویارک : (ویب ڈیسک) نیویارک میں ہر عمر کے افراد کیلئے میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بطخ نے ناصرف حصہ لیا بلکہ تمغہ بھی اپنے نام کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نیویارک کے مقامی پارک میں میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچے بڑے اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد دوڑتے نظر آئے۔
اسی دوران ایک ‘رینکل’ نامی بطخ نے بھی میراتھن کی دوڑ میں حصہ لیا اور اختتامی لائن پر پہنچ کر تمغہ اپنے نام کرلیا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بطخ بھی دوڑ میں شامل ہے اور لوگ اس بطخ کی ویڈیو بھی بناتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو 7.8 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینکل نامی بطخ 2021 میں بھی نیویارک کی میراتھن ریس میں حصہ لے چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain