تازہ تر ین

رنبیر کپور میری پہلی محبت تھے: دیشا پٹانی کا انکشاف

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور ان کی پہلی محبت تھے اور وہ انہیں اب بھی بے حد پسند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی ایک انٹرویو میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے، اپنے اسکول کے دنوں میں رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا سکول سے سکوٹر پر گھر جاتے وقت راستے میں لگے رنبیر کے پوسٹر دیکھا کرتی تھی، اسی وجہ سے متعدد بار میرا خوفناک ایکسیڈنٹ ہونے سے بچا۔
دیشا سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی آپ نے رنبیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا یا انہیں بتایا کہ وہ آپ کا کرش تھے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا میں نے رنبیر کو کبھی نہیں بتایا لیکن ارادہ ہے انہیں بتاؤں کہ وہ مجھے کتنا پسند تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain