تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے: پونٹنگ

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کا انحصار کپتان بابر اعظم کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل پروگرام میں بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ ‘ اگر بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اچھا کھیل پیش نہیں کرتے تو مجھے نہیں لگتا پاکستان جیت سکتا ہے’۔رکی پونٹنگ نے کہا ‘میں نے اسے کچھ سال پہلے یہاں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قریب سے اور ذاتی طور پر دیکھا تھا اور میں نے اس وقت کہا تھا کہ جہاں تک ٹیسٹ میچ بیٹنگ کا تعلق ہے اس آدمی کے لیے آسمان ہی حد ہے، بابر شاید پچھلے دو سالوں میں مزید بہتر ہوگیا ہے’۔
سابق آسٹریلوی کپتان کے مطابق پاکستان کے اوپنرز بہت اہم ہیں اور ان کے نئے گیند کرنے والے بولرز بھی اہمیت رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں اسپن بولرز کا کردار وکٹوں کے حوالے سے کچھ زیادہ مشکل ہو سکتا ہے جو شاید انہیں مدد نہیں دے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کون کھیلے گا؟
رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کی کہ مجھے لگتا ہے کہ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا ہی ہوں گے اور مجھے صرف اتنا کہنا پڑے گا کہ آسٹریلیا فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain