تازہ تر ین

بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل

لاہور: (ویب ڈیسک) کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں جگہ بنالی۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔کپتان قومی ٹیم بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔
عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔شاہین شاہ آفریدی باؤلرز رینکنگ میں ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain