تازہ تر ین

سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی بین الاقوامی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ سجل علی عمران خان کی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں، جس کی ریلیز کا مداحوں کو بےحد انتظار ہے۔
جمائمہ اور سجل علی نے سوشل میڈیا پر فلم کی پہلی جھلک جاری کردی ہے جس میں دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی ان کی فلم کی پہلی جھلک کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بے صبری سے فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
جمائمہ کی فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain