تازہ تر ین

اسرائیل کا فلسطین پر ایک اور فضائی حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے فلسطین پر ایک اور فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دوسرے روز پھر فلسطین پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید بھی ہوئے جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق فلسطین میں دو دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں اب تک 24 افراد شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain