ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی فوج نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں 19 امریکی ساختہ میزائل مار گرائے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق نشانہ بنائےگئے ہیمرز میزائل ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہیں جنہیں مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے علاقے کراماتورسک کے نزدیک جدید فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
روس کا یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کرنےکا دعویٰ

