تازہ تر ین

کامن ویلتھ گیمزاختتام پذیر: آسٹریلوی ایتھلیٹس بازی لے گئے، پاکستان کی 18ویں پوزیشن

برمنگھم : (ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹ میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سب پرسبقت لے گئے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 18ویں پوزیشن پر رہا۔
کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔
آسٹریلیا کے تمغوں میں سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز شامل ہیں۔
انگلینڈ 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 18 ویں پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain