تازہ تر ین

اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے بعد اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت۔
واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain