Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رونالڈونے سالانہ کمائی میں میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا
    • صبور علی مرادانہ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں صارفین کے دلچسپ تبصرے
    • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
    • فزکس کا نوبیل انعام فرانسس ہالزن کے نام
    • دنیا کے سب سے معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن
    • امریکا ،دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
    • ملک بھر میں رجسٹرڈ 161 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری
    • تکنیکی وجوہات، کراچی سے روانہ ہونے والی 8 پروازیں منسوخ
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹریلیا کے غصیلے کینگرو: لوگ باہر نکلتے ہوئے خوفزدہ

    By Khabrain Newsاگست 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں کوئنزلینڈ فریزر کوسٹ کے پاس ایک چھوٹا سا سرسبز علاقہ ہے جہاں کے لوگ اب شام کی چہل قدمی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ یہاں چھوٹے بڑے کینگروؤں کے حملے بڑھتے جارہے ہیں۔
    یہاں تک کہ ایک گھر کے لان میں ایک ساتھ 15 کے قریب کینگرو ڈیرہ جمائے بیٹھے تھے اور کسی طرح ہلنے کا نام نہیں لیا۔ دوسری جانب قریبی پارک کی انتظامیہ نے لوگوں کو کینگرو کے حملے سے خبردار کیا ہے کیونکہ وہ آتے جاتے لوگوں پر حملہ کررہے ہیں۔
    کاراوان پارک کی مینیجر کیرن سٹ کلف نے بتایا کہ ان کی بڑی تعداد ادھر ادھر پھدکتی رہتی ہے جن کا شمار محال ہے۔ انہوں ںے کہا کہ خود لوگ بہت ڈرے ہوئے ہیں اور گھر سے غیرضروری طور پر باہر نہیں نکل رہے۔ اس کے علاوہ کئی افراد ہاتھ میں چھڑی لے کر نکلتے ہیں تاکہ غضب ناک کینگروؤں کو دور رکھا جائے۔
    ایک شخص نے بتایا کہ وہ شام کی واک ترک کرچکے ہیں کیونکہ یہ جانور اتنی تیزی سے قریب آتے ہیں کہ آپ چوکنا ہی نہیں ہوپاتے۔ لوگوں نے بارشوں کے بعد بڑھتی ہوئی گھاس کو بھی کم کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ کینگرو گہرے سبزے میں گھس کر چھپ جاتے ہیں اور اچانک سامنے آجاتے ہیں۔
    یہی وجہ ہے کہ لوگوں پر کینگرو کے حملے بڑھ رہے ہیں اور محکمہ ماحولیات کے مطابق ایک سال میں سات حملوں کے واقعات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حال ہی میں کینگرو نے حملہ کرکے ایک 67 سالہ خاتون کی ٹانگ توڑڈالی تھی۔
    ماہرین کے مطابق اگرچہ نر کینگرو ہی حملے کرتے ہیں لیکن اب واقعات میں مادہ کینگرو بھی برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ ان جانوروں کو کچھ بھی نہ کھلائیں تاکہ انہیں قریب آنے کا موقع نہ مل سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.