تازہ تر ین

بگ باس 14 کی امیدوار اور سیاستدان سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

گوا : (ویب ڈیسک) بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لینے والی بی جے پی رہنما اور اداکارہ سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا۔
41 سالہ سیاستدان اور اداکارہ سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔گوا میں موجود ان کے اسٹاف نے بتایا کہ سونالی کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سونالی فوگاٹ بگ باس کے 14ویں سیزن کا حصہ پروگرام کے وسط سے بنی تھیں، دوران شو ان کے بے باک انداز نے مداحوں کا خوب دل جیتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain