تازہ تر ین

اٹلی کے ساحل کے قریب ایک سپر یاٹ سمندر میں ڈوب گیا

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی کے ساحل کے قریب ایک سپر یاٹ سمندر میں ڈوب گیا، اطالوی کوسٹ گارڈ نے کشتی میں سوار تمام افراد کو بچا لیا۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں بیش قیمت کشتی کو پہلے سمندری لہروں سے نبرد آما ہوتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم کچھ دیر بعد کشتی آہستہ آہستہ ڈوبنے لگتی ہے، کشتی میں موجود عملے کو کوسٹ گارڈ نے بچا لیا لیکن کشتی کو بچانے کی کوششیں رائیگاں گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی پر کیمین آئی لینڈ کا جھنڈا لہرا رہا تھا تاہم عملے کے ارکان اٹلی کے شہری تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain