تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی کے علاقے میں نام نہاد آپریشن کے دوران نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران تشدد اور فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کیا۔ اس دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain