تازہ تر ین

بھارت اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر چین برہم

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے بھارت اور امریکا کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مشترکہ فوجی مشقوں کو دو طرفہ سرحدی معاملے پر مداخلت قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بلند ترین چوٹیوں پر بھارت اور امریکا ‘یودھ ابھیاس’ کے نام سے 18 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
چین نے ان مشترکہ فوجی مشقوں پر کہا ہے کہ ہمارا اس سرحد پر بھارت کے ساتھ کئی برسوں سے تنازع ہے۔ امریکا کی بھارت کے ساتھ اس سرحد پر فوجی مشقیں دو طرفہ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے تعبیر کی جائے گی۔
تاہم بھارت نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا ہدف چین نہیں ہے اور یہ ایل سی پر دونوں فریق ممالک کے درمیان پیدا صورت حال سے بالکل مختلف معاملہ ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں چین کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مداخلت کا معاملہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان لداخ کے معاملے میں طے پانے والے معاہدے کے عین مطابق ہے۔ چین کو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سکم سے لے کر مشرقی لداخ تک 3 ہزار کلو میٹر لمبی سرحد ہے اور بیشتر علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول قائم ہے تاہم دونوں کے درمیان سرحدی جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain