تازہ تر ین

بھارت: گھر میں نماز پڑھنے پر 26 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) اترپردیش میں بھارتی پولیس نے گھرمیں نمازپڑھنے پر 26 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر مراد آباد میں نماز کیلئے جمع ہونے پر تنازع پیدا ہوگیا، پولیس نے مؤقف اختیارکیا کہ دومقامی دیہاتیوں کے گھر پر بغیر کسی اطلاع کے سینکڑوں لوگ جمع ہوئے اور نماز ادا کی۔جب پولیس حکام سے سوال کیا گیا کہ کیا گھر میں نمازاداکرنے کیلئے بھی اجازت درکارہے؟ تو اس پر وہ کوئی جواب نہ دے سکے۔
جنونی ہندوؤں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور مقدمہ درج کرانے کے بعد ان گھروں کے مالکان اپنا سارا سامان چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے جب کہ مشتعل ہندو ان گھروں کے آس پاس منڈلا رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے انتہاپسند اقدام پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
اس صورتحال پر مسلم رکن اسمبلی اسد الدین اویس نے کہا کہ بھارت کے مسلمان اب گھروں میں بھی نماز نہیں پڑھ سکتے، کیا نماز پڑھنے کے لیے بھی حکومت یا پولیس سے اجازت لینا ہوگی؟۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain