تازہ تر ین

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت مزید اضافے کے بعد انٹربینک میں 225 روپے 42 پیسے کا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پھر کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کو ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain