تازہ تر ین

ملکہ برطانیہ کا انتقال، انگلینڈ اور افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ

لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ کے انتقال کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا۔
برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ اوول میں شروع ہوا تاہم بارش کے باعث کھیل شروع نہ ہوسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain