تازہ تر ین

ایشیا کپ، فائنل سے پہلے پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

دبئی : (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے، جس کے بعد یہی دونوں ٹیمیں فائنل میں ایشیا کپ کے ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی۔
دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلادیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں۔
جبکہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain