تازہ تر ین

ایشیا کپ: بیٹرز کی ناقص کارکردگی، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان 14 گیندوں پر 14 رنز بناکر پرمود مدوشان کی گیند پر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 18 گیندوں پر صرف 13 سکور بناکر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن کے قریب ہاسارنگا کو کیچ دے بیٹھے۔
کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 30 رنز بناکر ہاسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، پاکستانی بیٹرز کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 4، آصف علی اور حسن علی صفر، صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain