تازہ تر ین

ایشیا کپ: فائنل سے قبل شکست پر قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کا ردعمل

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل سپر فور مرحلے کےآخری میچ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا گیا، دونوں ٹیمیں 11 ستمبر کو دوبارہ فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فاسٹ بولرز مسلسل کھیل رہے ہیں، ریسٹ بھی دینا ضروری ہے، ہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اچھی کھیل رہے ہیں، تمام ٹیموں کے مڈل آرڈر سنچریاں نہیں بنا رہے، بیٹنگ پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، خوش اور پر اعتماد بھی ہوں۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، سری لنکا کےخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبےکےساتھ کھیلیں گے، فائنل کیلئے تبدیلیاں ہوں گی،کچھ کھلاڑیوں کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain