اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور کی ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور آج انہوں نے وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور نے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے سیکرٹری جنرل کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔
خیال ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کی ملاقات، فلڈ ریلیف کاموں کی تعریف
