Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قائد اعظم کے ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی 74ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ قائد اعظم کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ شدید مشکل وقت ہے اور سیلاب کی زد میں پاکستان خاص طور پر صوبہ سندھ آیا ہے، سیلاب سے پورا سندھ ڈوب گیا ہے اور پوری دنیا نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ تباہی دیکھی ہے۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اپنا مؤقف پیش کریں گے، کم از کم 50 ارب کا نقصان لائیو اسٹاک کا ہوا ہے جبکہ کراچی میں جو نقصان ہوا اس کے آپ سب گواہ ہیں، پانی نہیں رکا۔ سندھ میں 10 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے تاہم ہم نے لوگوں کی بحالی کے لیے کام کرنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ گدو بیراج میں نارمل 4، ساڑھے 4 لاکھ کیوسک پانی آتا تھا لیکن اس بار گدو بیراج میں 4 ارب کے لگ بھگ ہو گیا۔ اس پانی کو نکالنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ بارش اور سیلاب سے سوا کروڑ کے قریب لوگ بے گھر ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے، پہلے بارش تھی اب سخت گرمی پڑ رہی ہے اور اس وقت لوگ بڑی تکلیف میں ہیں تاہم سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور کوشش ہو گی کہ نومبر دسمبر تک 75 فیصد علاقے کو ہم صاف کر لیں، اکتوبر میں گندم بھی کاشت ہو گی۔
    انہوں نے کہا کہ ملک کے کسان کے پاس کوئی بچت نہیں ہوتی اور اس وقت وہ پہلے ہی مقروض ہیں۔ ہم نے کسانوں کوسہولت دینی ہے اور ہم نے انفرا اسٹرکچر جو وینٹی لیٹر پر ہے اسے بحال کرنا ہے، ٹماٹر، پیاز کا بہت بڑا نقصان ہوا جبکہ کپاس مکمل ختم ہو گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.