Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حتمی فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کو کرنے دیں، فواد چودھری

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئے تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔ حتمی فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کو کرنے دیںَ
    پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل لاکھوں لوگوں نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ احسن اقبال، خرم دستگیر، شہباز شریف کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور انہیں لگتا ہے ان کی حالت بری ہے اس لیے یہ الیکشن کرانے کے لیے تیار نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں اور 3 دن پہلے آپ کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہونے جبکہ سیلاب تو دو تین ماہ سے جاری ہے۔ آپ کے سامنے حالات خراب ہو رہے تھے تب آپ کو خیال نہیں آیا۔ اربوں روپے عوام کا آپ نے انتظامات پر لگوا دیا۔
    فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم پر 24 ارب کے کیس میں فرد جرم ہی عائد نہیں ہو رہی اور جس دن شہباز شریف وزیر اعظم بنے اس دن اس پر فرد جرم لگنی تھی جو نہیں لگی۔ حمزہ شہباز جب وزیر اعلیٰ بنے اس دن ان پر فرد جرم لگنی تھی۔ 24 ارب روپے کا معاملہ ہے لیکن اس پھر بات کریں تو کہتے ہیں بے ہودگی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہیئیں یہ عوام کو کرنے دیں کیونکہ بند کمروں کے فیصلوں کی نہ تو لائف ہے اور نہ کوالٹی ہوتی ہے۔ منتخب حکومت کو ہٹایا گیا تو 4 ماہ میں معیشت کی کمر ٹوٹ گئی۔ آج تک کابینہ نے کوئی ایسا ایجنڈا نہیں دیا جس سے عوام کی بہتری ہوتی ہو۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ نے پیٹرول کی 80 روپے قیمت بڑھا دی اور آج خوردنی تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ ملک میں پیناڈال تک نہیں مل رہی اور وفاقی حکومت نے جو قیمت طے کرنی تھی وہ کر ہی نہیں پا رہی جبکہ باقی دوائیوں کی لمبی فہرست ہے جو پاکستان میں بننا بند ہو گئیں۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی نیا پراجیکٹ نہیں آیا اور مہنگائی 45 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں۔ عمران خان پر دہشتگردی ایکٹ لگایا گیا جبکہ عمران خان آج سیلاب متاثرین کے لیے دوسری ٹیلی تھون کرنے جا رہے ہیں۔ پہلی ٹیلی تھون میں 5 ارب سے 3 ارب روپیہ جمع ہو گیا ہے۔
    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کی ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانی پیسے دیں گے لیکن حکومت کے اکاؤنٹس میں کوئی پرائیویٹ فنڈنگ نہیں ملی۔ آج پاکستان کے ساتھ ایک بھی دوست ملک نے اس طرح کمٹمنٹ کا اظہار نہیں کیا۔ کوئی بھی شہباز شریف اور ان کی کابینہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اور اعتماد میں کمی کی وجہ سے کوئی بھی انہیں پیسہ دینے کو تیار نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بہت زیادہ پیسہ ملا ہے جو اسی طرح استعمال ہو گا، عوام نے جو پیسہ عمران خان کو دیا ہے وہ عوام کے سامنے آئے گا، ہم ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں انقلاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگلے ہفتے ہم مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔
    فواد چودھری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے کیونکہ انہیں پاکستان آکے جیل جانا پڑے گا۔ نواز شریف کو واپس سیاست میں اہل کرنے کے لیے دوتہائی اکثریت چاہیئے لیکن ہم چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں اور اپنے کیسز کا سامنا کریں۔ پنجاب میں تحریک کی باتیں ہورہی ہیں لیکن چودھری پرویز الہٰی بھی تگڑے آدمی ہیں اور یہ نہ ہو ن لیگ کے 20،21 بندے ٹوٹ جائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.