تازہ تر ین

غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، یوٹیلیٹی سٹورزپر مصالحہ جات مزید مہنگے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے ایک اور مشکلات پیدا کر دی گئی، پٹرول کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 400 گرام سرخ مرچ 40 روپے مہنگی کی گئی، نئی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دی گئی۔
اسی طرح 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
100 گرام دھنیا پاؤڈر 10 روپے مہنگا جبکہ 100 گرام گرم مصالحے کا پیکٹ 20 روپے مہنگا کیا گیا ہے جبکہ 50 گرام کالی مرچ 17 روپے مہنگی کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain